انگلینڈ کے خلاف جیت کی بڑی خوشی ہوئی،مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق جیسے اسپنرز کی ضرورت ہے،ساجد خان/ نعمان علی

103

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی )قومی کرکٹ ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنیوالے سپنرزساجد خان اور نعمان علی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف جیت کی بڑی خوشی ہوئی،مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق جیسے سپنرز کی ضرورت ہے، سپنرز تیار کرنے ہیں تو ریڈ بال کھیلنا ہو گا، پاکستانی عوام کو اس جیت کی ضرورت تھی۔پنڈی ٹیسٹ میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نعمان علی نے کہا کہ الحمدللہ: شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ نے عزت دی ، انگلینڈ کے خلاف جیت کی بہت خوشی ہوئی،مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق جیسے سپینرز کی ضرورت ہے، سپینرز تیار کرنے ہیں تو ریڈ بال کھیلنا ہو گا ۔ساجد خان نے کہا کہ پاکستان کی عوام کو اس جیت کی ضرورت تھی، کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ ٹاس ہار کر بھی میچ جیتنے کی خوشی کچھ اور ہوگی۔
،بڑے سٹارز کی پاکستان کیلیے بڑی خدمات ہیں ، سینیئرز ہوں یا جو نئیرز پاکستان کیلیے کھیلتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں ساجد خان نے کہا کہ ہن نے کسی کو ڈرایا ہے؟ اللہ نے لک ہی ایسی دی ہے کہ ہنسیں بھی تو لوگ ڈر جاتے ہیں، اللہ نے آنکھیں ہی ایسی دی ہیں اس میں میرا کیا قصور ہے؟