نئے چیف جسٹس آئین کی بالا دستی کیلیے کلیدی کردار ادا کریں گے، سرفراز بگٹی

31

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُمید کی کہ وہ قانون اور آئین کی بالا دستی کے لیے کلیدی کردار ادا کریں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت جج انصاف پر مبنی ان کے فیصلے اہمیت کے حامل ہیں، اعلیٰ عدلیہ کا مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل میں کردار اہم ہے، آئینی بینچز کی جلد تشکیل انتہائی ناگزیر ہے۔