پشین میں 65 غیر حاضر اساتذہ ملازمت سے برطرف

32

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق ضلع پشین میں 65 عادی غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا، عرصہ دراز سے ڈیوٹی پر نہ آنے والے اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے تھے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے 800 عادی اساتذہ کی برطرفی کا حکم دے رکھا ہے، برطرفی کے لیے ضروری قانونی تقاضے پورے کرکے بتدریج برطرفی ہو گی، بلوچستان کا ہر بند اسکول کھلے گا، صوبے کا ہر بچہ اسکول جائے گا۔