ایوان صدر میں شنگھائی تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس کا خیرمقدم

29

اسلام آباد (آن لائن) ایوان صدر میں3 بڑوں کی بیٹھک میں شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کا خیرمقدم کیا گیا، جہاں سیاسی و عسکری قیادت نے ملکی ترقی کے لیے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایوان صدر میں صدر آصف زرداری سے وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات نئے چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب کے موقع پر ہوئی، ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں ملک کی امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں ایس سی او کانفرنس کے انعقادکا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک خوش آئند پیشرفت قرار دیا گیا۔ ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی۔