وزیرستان میں خودکش حملہ: 8 اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید

116

خیبر پختون خوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پولیس اور آرمی کی جوائنٹ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا رکشہ چیک پوسٹ سے ٹکرا کر دھماکے سے اڑادیا، دھماکے میں چیک پوسٹ کے ساتھ ساتھ ایک فوجی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ خودکش حملہ میں 10 افراد شہید اور 5 زخمی ہوگئے، خود کش حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خود کش حملے میں 8 سکیورٹی اہلکار  اور 2 شہری شہید ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔