برطانیہ نے زرعی شعبے میں45 ہزار ویزوں کا اعلان کردیا

142

برطانوی حکومت نے سیزنل ورکرز کے 45 ہزار ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 43 ہزار ویزے باغبانی اور زراعت کے شعبے کے لیے جبکہ 2 ہزار ویزے پولٹری سیکٹر کے لیے ہیں۔

برطانویہ میں زرعی شعبے کو افرادی قوت کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ بیشتر تارکینِ وطن چھوٹے بڑے شہروں میں رہنا اور وہیں کام کرنا پسند کرتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں دیہات کی طرف رخ کرنے والوں کی تعداد گھٹتی جارہی ہے۔ زرعی شعبے میں کام کرنے والوں کی اشد ضرورت ہے۔

برطانیہ کی نیشنل فارمرز ایسوسی ایشن حکومت سے بارہا کہہ چکی ہے کہ زرعی شعبے کے فروغ کے لیے افرادی قوت کی کمی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے۔ نیشنل فارمرز ایسوسی ایشن یہ بھی کہتی ہے کہ حکومت کو زیادہ سے زیادہ افرادی قوت درآمد پر کرنے پر توجہ مرکوز  رکھنی چاہیے۔

برطانیہ نے جن سیزنل ویزوں کا اعلان کیا ہے وہ پاکستانیوں کے لیے بھی ہوسکتے ہیں۔ پاکستانی اپنی اہلیت چیک کرکے ویزا کے لیے درخواستیں دائر کرسکتے ہیں۔