ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ:پاکستان کی رینکنگ میں بہتر پوزیشن

120

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رینکنگ میں پوزیشن بہتر ہو گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے خلاف راولپنڈی میں ہونے والے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں رینکنگ کی پوزیشن پہلے سے بہتر ہو گئی۔

ہوم سیریز میں شان دار کامیابی پر پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایک درجہ ترقی کے بعد پوزیشن نمبر 8 سے نمبر 7ہو گئی۔ اسی طرح سیریز میں شکست کے بعد انگلینڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد نمبر 6 پر پہنچ گیا۔ اس سے پہلے انگلینڈ کی پوزیشن ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نمبر 5 پر تھی۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں بھارت نمبر 1، آسٹریلیا 2اور سری لنکا نمبر 2 پر موجود ہے۔