آئینی ترمیم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر

108
domicile

کراچی:چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وکیل اشرف سموں ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست  میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے اسٹیبلمشمنٹ نے عدلیہ پر براہ راست حملہ کیا ہے۔ عدلیہ ریاست کا اہم ستون ہے، جس پر حملہ کیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور بالا دستی ہے، اس آئینی پٹیشن کی بنیاد پاکستان کا 73 کا آئین ہے، آرٹیکل199 کے مینڈیٹ کی روشنی میں اس درخواست کو دائر کرنے کا مقصد ہر پاکستانی کے بنیادی اصولوں کو بچانا ہے۔ درخواستگزار نے اس درخواست کو سننے کے لیے فل بینچ بنانے کی استدعا بھی کردی ہے۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ میں بھی آئینی ترمیم کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔