اسرائیل کی کھلی جارحیت سے خطے کا امن داؤ پر لگ چکا ہے، وزیراعظم

158

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست اسرائیل کی کھلی جارحیت سے خطے کا امن داؤ پر لگ چکا ہے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں اور فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی  جارحیت سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کھلی  جارحیت کرنا تشویش کا باعث ہے۔ ہم اسرائیل کے ایران پر حملوں کے  جارحانہ اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایسے اقدامات کے نتیجے میں علاقائی امن اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ اس طرح کی جارحانہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزیاں ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان  خطے میں امن  کے لیے ایران سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔