امریکی سفارتخانے کی طرف غزہ مارچ کرنے پر سابق سینیٹر مشتاق احمد پر دہشتگردی کا مقدمہ

60
insulting

اسلام آباد:امریکی سفارت خانے کی طرف غزہ مارچ کرنے پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پر اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں دہشت گرید کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 3 گرفتار خواتین کو مقدمے سے ڈسچارج کرتے ہوئے 28مرد مظاہرین کو جوڈیشل کرنے کا حکم سنادیا۔

یاد رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے سیو غزہ مہم کے تحت اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد کے علاقے آبپارہ سے امریکی سفارت خانے تک مارچ کی کال دی تھی، جس پر ان کے خلاف دہشت گردی سمیت 13 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور گزشتہ روز 3 خواتین سمیت 30 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق مسجد شہدا کے باہر مظاہرین احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین نے سینیٹر مشتاق احمد کے کہنے پر ریڈ زون کی طرف مارچ شروع کیا۔ مظاہرین کو روکنے پر پولیس پر اہل کاروں پرحملہ کیا گیا۔ڈنڈوں سے حملہ کرنے پر 2 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان کے پتھراؤ سے 6 پبلک اور 2 سرکاری گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ چند مظاہرین نے کانسٹیبل ظفراللہ سے اینٹی رائٹس کٹ اور ہیلمٹ چھین لیے۔