سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ترکش ائرلائن سے بیرون ملک روانہ

92
brought to protect women

اسلام آباد:سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) قاضی فائز عیسیٰ ترکش ائرلائن کے ذریعے بیرون ملک روانہ ہو گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی تھیں، جو نیو اسلام آباد ائرپورٹ سے ترکش ائرلائن کی پرواز ٹی کے 711 کے ذریعے استنبول روانہ ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ گزشتہ شب ہی اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے اور ان کے اعزاز میں ایک الوداعی فل کورٹ بھی ہوا تھا۔

قاضی فائز عیسیٰ کی بیرون ملک روانگی کے موقع پر ان کے ساتھ معمول کا پروٹوکول اسٹاف تھا اور وہ نارمل انٹرنیشنل لاؤنج کے ذریعے طیارے میں سوار ہوئے۔