فیصل چودھری نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، پی ٹی آئی لیگل ٹیم میں اختلافات

66

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری ایڈووکیٹ کی جانب سے نیا پنڈورا باکس کھولے جانے کے بعد پی ٹی آئی لیگل ٹیم میں اختلافات پیدا ہو گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو جیل میں سہولیات کے حوالے سے پارٹی کی لیگل ٹیم میں شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔

عمران خان کو جیل میں سہولیات کے حوالے سے فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے، جس کے بعد پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے پیر کے روز ایک نئی درخواست دائر کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو جیل میں سہولیات کے حوالے سے نئی درخواست دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج دائر کی گئی درخواست پرانی ہے اور یہ صرف پاور آف اٹارنی کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج دائر کی گئی درخواست ہماری لیگل کمیٹی کہ ہدایت پر دائر نہیں کی گئی۔ سہولیات سے متعلق نئی درخواست پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں درخواستوں پر لیگل کمیٹی کی جانب سے نامزد وکلا دلائل دیں گے۔