کراچی کی ملیر جیل سے فرار قیدی ڈیرہ غازی خان سے گرفتار

104
arrested from Dera Ghazi Khan

کراچی: سندھ پولیس نے پنجاب میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 روز قبل ملیر جیل سے فرار ہوئے قیدی کو ڈیرہ غازی خان میں چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے قیدی نے ملیر جیل کے باتھ روم میں لگی لوہے کی جالی کاٹی۔ اور دیوار پر چڑھنے کے لیے ہاتھ سے بنی رسی کا استعمال کیا تھا۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے قیدی کے فرار ہونے پر بڑا ایکشن لیتے ہوئے 7 اہلکاروں کو معطل کیا تھا۔ معطل اہلکاروں میں محکم دین، خادم حسین، اکرم، وحید، قائم خان، شہزاد اور ندیم شامل ہیں۔

اس کے بعد کراچی کی شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کی اور فرار قیدی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ قیدی جاوید کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ جیل کی دیوار سے کودنے کے دوران قیدی کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔ ملزم کراچی سے فرار ہونے کے بعد پنجاب پہنچ گیا تھا۔

پولیس کے مطابق 5 روز قبل ملیر جیل کراچی سے سنگین جرم میں ملوث محمد جاوید قیدی فرار ہو گیا تھا۔ جسے سائٹ سپرہائی وے پولیس نے اغوا کیس میں گرفتار کیا تھا۔