اسلام آباد:پاکستان کی جانب سے پولیو کے مرض سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کے فراہم کردہ منصوبوں پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق پولیو کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کے لیے 39.114 ملین ڈالرز کے 15 منصوبوں پر عمل درآمدد کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے پولیو کے خاتمے کے لیے 500 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انسداد پولیو کے لیے سعودی عرب نے جن ترقی پذیر ممالک کو مذکورہ خطیر رقم مختص کیا ہے، ان میںفلسطین، افغانستان، سوڈان، صومالیہ اور عراق شامل ہے، جہاں سعودی عرب کے انسداد ِپولیو منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیا۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ پاکستان سمیت وسطی افریقی جمہوریہ، عوامی جمہوریہ کانگو، گنی میں بھی شہریوں کے تحفظات کی خاطر سعودی عرب کے انسدادِ پولیو کے منصوبوں پر عمل د رآمد ہوا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 11.314 ملین ڈالرز کے سعودی منصوبے شاہ سلمان مرکز امداد و انسانی حقوق کی خدمات کے زمرے میںچلائے گئے ہیں۔