پاکستان نے 3 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز جیت لی

136

پاکستان نے انگلینڈ کو راولپنڈی ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر تقریباً ساڑھے 3 سال بعد اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے

راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 112 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 36 رنز کا ہدف ملا جو  ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا اور پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹ سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز 1-2 سے جیت لی ہے۔

یہ پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف اپنی سر زمین پر چوتھی ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ہے، پاکستان انگلینڈ کے خلاف 9 سال بعد ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے جبکہ پاکستان نے آخری ہوم سیریز 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف جیتی تھی۔

نعمان علی نے سیریز میں 20 اور ساجد خان نے 19 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ساجد خان مین آف دی سیریز قرار دیے گئے ہیں۔

پاکستان کو 2022ء میں آسٹریلیا اور انگلینڈ جبکہ 2024ء میں بنگلا دیش سے ہوم سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس سے قبل 2005ء میں پاکستان نے انگلینڈ کو اپنی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف آخری بار 2015 میں یواے ای میں کے میدان میں کامیابی ملی تھی۔