پاکستان اور ازبکستان منتخب ایوانوں اورارکان میں روابط بڑھانے پر متفق

211
elected houses and members

تاشقند: پاکستان اور ازبکستان نے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت اور گہرائی دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے منتخب ایوانوں اور ارکان میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں تین رکنی پاکستانی وفد نے تاشقند میں ازبک سینیٹ ہال کا دورہ کیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان دین، تاریخ اور مشترکہ ثقافت پر مبنی قریبی، برادرانہ اور باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات استوار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانس افغان ریلوے اور گوادر بندرگاہ سمیت کلیدی انفراسٹرکچر منصوبوں میں پاکستان ازبکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں وفد سینیٹر سرمد علی اور سینیٹر عامر چشتی پر مشتمل ہے، اس موقع پر سینیٹر عرفان صدیقی نے ازبک ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔