کراچی میں امسال ملیریا کے1 ہزار935‘ چکن گونیا کے 172 اور ڈینگی کے 1 ہزار647 کیسز رپورٹ

110
مچھروں کی بہتات سے شہری ملیریا میں مبتلا 

کراچی: محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ضلع ملیر سے ملیریا کے1 ہزار26، ضلع کورنگی سے370، ضلع جنوبی سے259، ضلع غربی سے187، ضلع شرقی سے86، ضلع وسطی سے70 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مقامی میڈیا نے بھی اس حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اس سال سندھ بھر سے ملیریا کے 2 لاکھ 44 ہزار 319 کیسز سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حیدرآباد ڈوژن سے ملیریا کے 1 لاکھ 17 ہزار 134، سکھر ڈوژن سے 17 ہزار498، لاڑکانہ ڈوژن سے54 ہزار 225، میر پور خاص ڈوژن سے 33 ہزار 279 جبکہ شہید بینظیر آباد ڈوژن سے 20 ہزار 248 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جبکہ چکن گونیہ کے تعلق سے بھی مقامی میڈیا کی رپورٹ آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال شہر قائد میں بھی چکن گونیا کے 956 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
اگر بات کی جائے شہر کراچی میں جان لیوا مرض ڈینگی سے متعلق تو میڈیا کی رپورٹ میںرواں سال شہر قائد میں ڈینگی کے 1647 کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق ضلع وسطی و جنوبی میں ڈینگی کے3، 3 جبکہ ضلع کورنگی، غربی اور ملیر میں 2، 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ رواں ماہ شہر میں ڈینگی کے 264 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔