پنجاب سے ڈینگی کے مزید 140 مریض رپورٹ

106
alert issued across the country

 پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پنجاب بھر سے ڈینگی کے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 140 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے 127، لاہور سے 7 ،چکوال اور  لاہور سے 4 ،لودھراں، بھکر، ،شیخوپورہ ،فیصل آباد اور ملتان سے 1,1 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 4925 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔