بلاول نے رات دن محنت کرکے آئین کو مستحکم کیا، عبدالجبار خان

64

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے 26 ویں آئینی ترمیم کی کامیابی پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بھرپور کوششوں پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے 1973ء کا متفقہ آئین بناکر پاکستان کو آئین دیا اور اس آئین کی حفاظت اور آئین کی بالادستی کی اولین ذمہ داری پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت پر ہے، یہی وجہ ہے کہ جب بھی کسی آمر نے آئین میں تبدیلی کرنے کی کوشش کی تو پیپلز پارٹی نے اس کیخلاف ملک گیر مزاحمت کی، ضیاء الحق کا دور ہو یا پرویز مشرف کا، جب بھی کسی نے آئین روندھا سب سے بڑی مزاحمت انہیں پیپلزپارٹی کی طرف سے ملی۔ بینظیربھٹو نے چارٹر آف ڈیمو کریسی میں بھی آئین میں ترمیم کا فیصلہ کیا تھا جس پر بلاول بھٹو زرداری نے رات دن محنت کرکے آئین میں ترمیم کرکے اسے مستحکم کیا اور آنے والے دنوں میں اس کے دور اثرات مرتب ہوں گے اور پاکستان میں ایک مرتبہ پھر آئین کی بالادستی اور جمہوریت کو استحکام ملے گا۔