ہر ادارہ اپنا احتساب خود کریگا،ججزکو آزاد ہونا چاہیے‘ بیرسٹر گوہر

38

اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ججز ہمیشہ آزاد ہونے چاہئیں تب ہی انصاف ممکن ہو گا۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ ہوا کہ عدالت کے اندر ایک اور عدالت قائم کی گئی‘ جوڈیشل کمیشن میں نان ججز کی تعداد8 جبکہ ججز کی تعداد5 رکھی گئی‘ اب وہ نان ججز ججوں کی اے سی آر لکھیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیشہ یہی اصول رہا ہے کہ ہر ادارہ اپنا احتساب خود کرے گا‘ عوام کے مسائل کم ہوں گے تو عوام کا پارلیمنٹ پر اعتماد بڑھے گا‘ موجودہ حکومت نے پارلیمان کو ربڑ سٹیمپ بنا دیا ہے‘یہ اراکین پارلیمنٹ کو تحفظ نہیں دے سکے عوام کو کیا دیں گے۔