عدالت عظمیٰ میں دراڑ سنگین ہے‘ججزمتحد ہوں‘اعتراز احسن

57

اسلام آباد (صباح نیوز) ماہر قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ6 سال سے کہہ رہا ہوں عدالت عظمیٰ میں بہت بڑی دراڑ ہے، عدالت عظمیٰ کے ججز کو اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہے، ان ججز کو ایک ہو جانا چاہیے‘ عدالت عظمیٰ میں دراڑ بہت سنگین ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو کئی بار کہا گیا کہ ایک پارٹی کے کیسز کو نہ سنیں‘ توہین عدالت کرنے والوں کے خلاف عدالت عظمیٰکو سخت نوٹس لینا چاہیے تھا۔