پاکستان میں کرکٹ دیکھنا ہمیشہ سے جوش جذبے سے بھرپور رہا ہے، زوئے وے

56

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) برطانوی ہائی کمشنر کی پولیٹیکل قونصلر زوئے وے نے کہا ہے کہ میں اپنی بہن کو دیکھ کر کرکٹ کی مداح بنی، اوول کرکٹ گرائونڈ کے پاس رہنے کے بعد ایسا ہو نہیں سکتا کہ آپ کرکٹ کے مداح نہ ہوں۔انٹرویو میں زوئے وے نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ دیکھنا ہمیشہ سے جوش جذبے سے بھرپور رہا ہے، خوش قسمت ہوں کہ جب انگلینڈ نے 2022 میں کافی عرصہ بعد پاکستان کا تاریخی دورہ کیا تو میں پاکستان میں موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے آنرز بورڈ کو دیکھ رہی تھی، انگلینڈ نے 2022 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ زوئے وے کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں پاکستان کے بہت شائقین موجود ہیں، انگلینڈ سے تقریبا 150 شائقین پاکستان پہنچے ہیں، انگلینڈ کے شہری پاکستان کرکٹ کی محبت میں پہنچے ہیں، انگلینڈ کے شہری جب واپس جائیں گے تو پاکستان کو مزید بہتر سمجھ کر جائیں گے۔