حب چیمبر کا شرح سود میں4فیصد کمی کا مطالبہ

83

کراچی(کامرس رپورٹر) ایوان صنعت و تجارت حب کے صدر یعقوب ایچ کریم اور سابق صدر مقصود اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں بد ترین افراط زر کو روکنے کے لئے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں تیزتر اضافہ لازمی ہے ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو چاہیے کہ وہ موجودہ شرح سود میں کم از کم 4فیصدکی کمی کرے۔یعقوب ایچ کریم نے کہا کہ موجودہ 17.5فیصدکی شرح کی موجودگی میں تجارتی سرگرمیوں کا فروغ ممکن نہیں،شرح سود میںکمی نئی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی اور حکومت کے اس ہد ف کو پورا کرنے میں مددگار ہوگی جو اس نے افراط زرمیں عالمی بینک کی مدد سے کم کرنے کا وعدہ کررکھا ہے۔مقصود اسماعیل نے کہا کہ شرح سود میں مجوزہ 4فیصدکمی سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔