ایف بی آر کاکسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کا اسٹرکچر تبدیل

111

کراچی(کامرس رپورٹر)کسٹمز انٹیلی جنس کی خراب کارکردگی اوراسمگلنگ میں ملوث ہونے پر بڑا ایکشن لے لیا گیا، ایف بی آر نے کسٹمز انٹیلی جنس کا محکمہ ہی ختم کردیا۔رپورٹ کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کا محکمہ ختم کیے جانے کے بعد اب کسٹمز انفورسمنٹ کام کرے گی۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، ملتان، حیدرآباد اور گوادر میں کسٹمز انٹیلی جنس کے دفاتربند کردیے گئے ہیں جبکہ ملک بھر کے دیگر شہروں میں قائم کسٹمز انٹیلی جنس کے تمام دفاتر دس سے پندرہ دن میں بند کردیے جائیں گے۔ایف بی آر نے کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کا اسٹرکچر تبدیل کردیا، کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن مانیٹرنگ تک محدود کردی گئی۔اس کے علاوہ ایف بی آر نے کسٹمز انٹیلی جنس سے افسران سے کنسائمنٹ روکنے یا جاری کرنے کا اختیار بھی واپس لے لیا ہے۔اس حوالے سے چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر انہوں نے اصلاحات اور تنظیم نو کے تحت نیا پلان جاری کردیا جس کے تحت کسٹمزانٹیلی جنس سے چھاپے اور اسٹنگ آپریشن کے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں۔