محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلئے

150

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے راولپنڈی اسٹیڈیم میں سیریز کے تیسرے میچ کے دوران محمد رضوان نے 57 ویں اننگز کھیل کر یہ اہم سنگ عبور کیا۔ گزشتہ سال ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے میچ میں 2 ہزار رنز کا ہدف حاصل کرنے کے بعد محمد رضوان کا ایک اور نمایاں کارنامہ ہے۔