اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ حکومت قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے،وزیراعظم نے تمام کھلاڑیوں کواداروں میں روزگار فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ، ہرکھلاڑی کو روزگار کا تحفظ حاصل ہوگیا جو اسپورٹس فیڈریشنز کھلاڑیوں کی سپورٹ نہیں کررہیں اس کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری آئی پی سی کرن عمران ڈار نے آسیہ ناز تنولی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری ہاکی ٹیم نے گزشتہ دنوں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر وزیراعظم نے کھلاڑیوں کوبلا کر10 ،10 لاکھ روپے دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ عبدالقادرپٹیل کے ضمنی سوال کے جواب میں کرن عمران ڈارنے کہا کہ سابق حکومت ایک اسپورٹس مین کی حکومت تھی جس نے ادارہ جاتی اسپورٹس بند کیے ۔