بیک یارڈ الٹرا ورلڈ ٹیم چیمپیئن شپ، جمال سعید نے قومی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

95
کراچی: بیک یارڈ الٹرا ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں قومی ٹائٹل جیتنے والے جمال سعید ، آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز و دیگر کا لیا گیا گروپ فوٹو

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) جمال سعید نے شاندار 39 لوپس مکمل کر کے بیک یارڈ الٹرا ورلڈ ٹیم چیمپیئن آف پاکستان 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا بیک یارڈ الٹرا ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ دنیا کے 63 ملکوں اور6براعظموں میں بیک وقت شروع ہوئی پاکستان میں اس ایونٹ کا اہتمام مارگلہ ٹریل رنرز نے اسلام آباد میں مارگلہ ہلز پر کیا شاندار بین الاقوامی دوڑمقابلے میں ملک سے 13 الٹرا میراتھن رنرز نے شرکت کرتے ہوئے اپنے بھرپور عزم اور مہارت کا مظاہرہ کیا ان میں متاثر کن خاتون میراتھن رنر عمیرہ شیراز بھی شامل تھیں اوران کی شرکت نے اس مقابلے کو منفرد بناتے ہوئے مزید جوش جذبہ پیدا کیاجمال سعید نے 241.42 کلومیٹر (162.513 میل) کا کل فاصلہ 39 گھنٹے میں طے کرتے ہوئے 39 لیپس مکمل کرکے بیک یارڈ الٹرا ورلڈ ٹیم چیمپئن آف پاکستان کا اعزاز حاصل کیا،جبکہ ان کا حریف رنراپ ایک گھنٹے میں اپنی آخری لیپ مکمل کرنے میں ناکام رہا۔ پاکستان میں اس منفرددوڑ مقابلے میں قومی چیمپئن کے طور پر جمال سعید کی یہ مسلسل تیسری جیت ہے۔خاتون رنر عمیرہ شیراز نے حیرت انگیزطورپر25 لوپس مکمل کرکے کرسٹینا کے قائم کردہ 24 لوپس کاریکارڈ توڑ دیا۔