ایمرجنگ ایشیا کپ سیمی فائنل ، سری لنکا اے نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

79

مسقط (اسپورٹس ڈیسک)اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹی20 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، سری لنکا نے شاہینز کا 136 رنز کا ہدف 16.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، دوشان ہیمانتھا کو شاندار بولنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ گزشتہ روز اومان کے الامارات کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے ایمرجنگ ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے اوپنر عمیر بن یوسف نے 68رنز کی بہترین اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 5چوکے شامل ہیں جبکہ ان کے علاوہ کوئی بلے بازنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، حیدر علی 14، محمد عمران 13اور عرفات منہاس 10 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ 7بلے باز اپنا اسکور ڈبل فگر تک بھی نہ پہنچاسکے۔