ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی فلاحی کاموں حصہ لے رہی ہے

66

حب(نمائندہ جسارت)ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی حب کے جنرل منیجر نعیم اختر کا احسن اقدام CSR فنڈز کو بخوبی علاقے کی بھلائی کے لئے استعمال کیا گیا ہے جس کا ثبوت علاقے میں ہر طرح کے فلاحی کاموں کو سر انجام دینا ہے جس میں فری ایمبولینس سروس، میڈیکل ڈسپنسری، وندر سول اسپتال اور گڈانی سول اسپتال حب میں دواؤں کی فراہمی اور گڈانی سینٹر جیل میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام بھی جنرل مینیجر ڈی جی خان سیمنٹ حب نعیم اختر کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ایڈوکیٹ ارشاد پارس مگسی۔تفصیلات کے مطابق حب پیر جرار سے مین آر سی ڈی روڈ کی بحالی کے لیے ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی حب کے جنرل منیجر نعیم اختر نے علاقائی معززین کی درخواست پر فوری عمل کرتے ہوئے ہیوی مشینری فراہم کی جس سے مسلسل 4 دنوں کی کاوشوں کے بعد روڈ کو مکمل طور پر عام عوام کے لیے بحال کردیا گیا اور سومار پیر قبرستان کی مکمل صفائی کا کام بھی ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی نے مکمّل کروایا جس کی نگرانی ایڈمن افسران پر مشتمل ٹیم نے کی جس میں شیر دل جاموٹ، ارشاد پارس مگسی اور کفایت اللہ شیخ شامل عمل رہے ڈی جی سیمنٹ کمپنی نے علاقے میں وسیع طور پر روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ CSR فنڈز کو بخوبی علاقے کی بھلائی کے لئے استعمال کیا گیا ہے جس کا ثبوت علاقے میں ہر طرح کے فلاحی کاموں کو سر انجام دینا ہے جس میں فری ایمبولینس سروسس، میڈیکل ڈسپنسری، وندر سول اسپتال اور گڈانی سول اسپتال میں دوائوں کی فراہمی اور گڈانی جیل میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام بھی انہیں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ڈی جی سیمنٹ کمپنی نے علاقے میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے عملی طور پر TCF اسکول کا قیام جوکہ ڈی جی سیمنٹ کمپنی کی طرف سے علاقے کے لوگوں کی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے علاقے میں پینے کیپانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سولر واٹر پلانٹ بھی انہیں کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ روڈ کی بحالی کے بعد علاقائی معززین کی طرف سے ڈی جی سیمنٹ کمپنی کی خدمات کو سراہا گیا اس موقع پر امان اللہ خلیفہ، ولی محمد خلیفہ، مسعود خلیفہ، حاجی محمد رحیم موندرہ و دیگر علاقائی معززین شامل رہے۔