جاپان کے قونصل جنرل کی میئر کراچی سے ملاقات

24

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جاپان کے قونصل جنرل ہتھوری مسارو (Hattori Masaru)نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے جمعہ کی صبح صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور جاپان کے قونصل جنرل نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو نومبر میں منعقد ہونے والے میلہ جاپان میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی دعوت بھی دی۔