بھارت میں 5برس سے قائم ایک اور جعلی عدالت کا انکشاف

83

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں جعلی عدالت قائم ہونے کا انکشاف ہوگیا۔ فرضی عدالت میں باقاعدہ جج ، وکیل ، عملہ اور گواہان موجود ہوتے تھے اور جعلی دستاویزات کی بنیاد پر مقدمات کی سماعت اور فیصلے بھی سنائے جاتے تھے۔ احمدآباد پولیس نے 2019 ء سے جعلی احکامات جاری کرنے کے الزام میں جعلی جج مورس سیموئل کو گاندھی نگر سے حراست میں لیا۔ جعلی جج مورس سیموئل نے 2019 ء میں چندا جی ٹھاکر نامی شخص کے حق میں زمین کی ملکیت کے ایک تنازع سے متعلق فیصلہ سنایا تھا۔معاملہ سول کورٹ پہنچا تو عدالت نے کیس کے ساتھ دیگر دستاویزات کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا اور پولیس میں شکایت کی گئی جس کی بنیاد پر گرفتاری عمل میں آئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت میں ایک جعلی عدالت قائم کرکے امیر تاجر سے کروڑوں روپے لوٹ لیے گئے تھے ۔