پنجاب حکومت کا خواتین کیلیے پنک بسیں چلانے کا اعلان

119

 لاہور: وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے لاہور میں پنک بسیں چلانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ لوکل گورنمنٹ کو تسلیم نہ کیا،  امید کرتے ہیں ایسا لوکل گورنمنٹ ایکٹ آئے گا کہ صوبائی معاملات کولوکل گورنمنٹ کو دیدیں گے، میٹرو جب بنتی ہیں تو ڈویلپمنٹ چارج ہوتے ہیں وہاں پر کام ہوتا اور کاروبار آسان ہوتا ہے لاہور میں کافی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہاکہ  فیصل آباد ، سیالکوٹ اور ملتان میں بی آر ٹی بنائیں گے پانچ سے چھ ہزار بسیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں چلائیں گے ہم بھی خواتین میں پنک بسیں منگوا رہے ہیں ہر روڈ پر ایک سے دو بسیں خواتین کیلئے چلائیں گے، جب تین سو بسیں آ جائیں گی تو لاہور کے سولہ روٹ پر پنک بسیں چلائیں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن رکن سردار محمد علی خان نے فتح جنگ شہر میں خواتین اور طالبات کیلئے بسیں چلانے کا حکومت سے مطالبہ  کیاہے۔