سائبر سیکیورٹی: نادرا  کا  متعلقہ قوانین و ضوابط کے تحت پہلا مرحلہ مکمل 

128
Data theft

   اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور وزارت داخلہ کی سفارش پر وفاقی حکومت نے 30 اکتوبرکو ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تاکہ مارچ 2023 میں ہونے والے سائبر سیکیورٹی کے واقعے کی تحقیقات کی جا سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  یہ جے آئی ٹی وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر سائبر کرائم کی سربراہی میں قائم کی گئی تھی جس نے جامع تحقیقات کے بعد یکم مارچ 2024 کواپنی رپورٹ معزز وزیر اعظم کو پیش کی۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد   وزیراعظم نے وزارت داخلہ اور نادرا کو ہدایت کی کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو عملی جامہ پہنایا جائے ۔ جے آئی ٹی کی سفارشات میں اہم تکنیکی اپ گریڈز اور ذمہ دار افراد کے خلاف محکمانہ اور فوجداری کارروائی  شامل تھی۔

ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نادرا نے متعلقہ قوانین و ضوابط کے تحت تادیبی کارروائیوں کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے، اس کے نتیجے میں، ذمہ دار افسران کو نادرا کی سروس سے برطرف کر دیا گیا ہے۔