سونا آج فی تولہ 800 روپے سستا ہو گیا

112

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے  ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 800 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 282300 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کی کمی سے 242027 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 8 ڈالر سے کم ہو کر 2726 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔