نیشنل سائبر کرائمز اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین منسوخ

134
جعلی دستاویزات پر اٹلی اور اسپین جانیوالے مسافر گرفتار

 اسلام آ باد : نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی قوانین کو اسٹریکچر نامکمل ہونے کے باعث منسوخ کرکے اختیارات ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو منتقل کر دیے گئے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی میں آنے والے کیسز بھی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو منتقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اسٹریکچر مکمل ہونے پر نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی قوانین کو دوبارہ فعال کر دیا جائے گا۔

اختیارات ملنے کے بعد  ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم کے خلاف کارروائی کریں گی، امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ سائبر کرائم میں پینڈنگ میں رہنے والے کیسز جلد نمٹا دیے جائیں گے.