جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔ ،اپوزیشن میں ہوں اور حکومت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتیں احتجاج نہیں کیا کرتیں، ہم نے جتنے ملین مارچ کیے اس میں ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا۔ 27ویں آئینی ترمیم نہیں آسکے گی، بھرپور مزاحمت کریں گے، 26ویں آئینی ترمیم کی 56 شقیں تھیں، اصل ڈرافٹ کچھ اور تھا، جو فائنل ہوا اس میں فرق ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اچھا وقت گزارا ،عام انتخابات دوبارہ ہونے چاہئیں۔ ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے،دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ قوم کو انصاف دلوانے میں ان کی مدد فرمائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب پارلیمان کا ایک کردار سامنے آگیا ہے تو عدلیہ پر اٹھنے والے سوالات کا راستہ بند ہوجائےگا، دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ قوم کو انصاف دلوانے میں ان کی مدد فرمائے۔