بشری بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں: بیرسٹرسیف

95
Sealing of KP House illegal

پشاور: صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ بشری بی بی کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی ہے، مخالفین ڈیل کی بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ ڈیل کرنے والے شریف خاندان کی طرح لندن یا سعودی بھاگ جاتے ہیں، ڈیل مخالفین کی خواہش ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں، بشری بی بی نے بہادری کے ساتھ جعلی مقدمات کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بشری بی بی کو بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کے لیے گرفتار کیا گیا تھا، مشکل وقت میں بشری بی بی بانی عمران خان کی طاقت بنی رہیں، بشری بی بی رہائی کے بعد باہر کسی ملک نہیں بلکہ پشاور پہنچی ہیں، ڈیل وہ کرتے ہیں جو گاڑیوں کی ڈگی میں جاتے ہیں۔