لاہور: طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، سوشل میڈیا مہم چلانیوالے 16 افراد گرفتار

109

لاہور:پنجاب کے دارالحکومت   میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا غیرمصدقہ واقعے کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر 16 مہم چلانے والے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبہ سے مبینہ زیادتی کا غیرمصدقہ واقعے کی تفتیش میں جھوٹی خبریں   پھیلانے والے 138اکاؤنٹس بلاک کروائے گئے ہیں جبکہ توڑپھوڑ اور تشدد میں 40 طلبہ ملوث تھے جن کی شناخت کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے  کی خبر وائرل ہونے کے بعد  پنجاب سمیت ملک کے کئی شہروں میں طلبہ نے احتجاج کیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔