علی امین گنڈا پور نے قیدی وینز پر حملہ پولیس کا ڈرامہ قراردیدیا

179
attack on the prisoner vans as a police drama

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر قیدیوں کو لے جانے والی پولیس کی 3 گاڑیوں پر مبینہ حملے کو پولیس کا ڈرامہ قرار دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ قیدیوں کی لے جانے والی وینز پر کوئی حملہ ہوا، نہ کسی ملزم نے فرار کی کوئی کوشش ہوئی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ایس ایچ او ترنول اس تمام کارروائی میں ملوث ہے جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز، کارکنوں اور خیبرپختونخوا کے سرکاری اہلکاروں کو کچھ ہوا تو انسپکٹر جنرل (آئی جی) اور وزیر داخلہ پر ذمہ داری عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ کچھ دیر قبل اسلام آباد میں دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو مبینہ طور پر چھڑانے کے لیے نامعلوم ملزمان نے قیدیوں کو لے جانے والی پولیس کی 3 گاڑیوں پر حملہ کردیا تھا۔