علیمہ اور عظمیٰ خان جیل سے رہائی کے بعد اسلام آباد روانہ

80

جہلم ، اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان جیل سے رہائی کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کا حکم موصول ہونے کے بعد عمران خان کی دونوں بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو جہلم جیل سے رہا کردیا گیا۔ قبل ازیں عدالت کی جانب سے عظمیٰ اور علیمہ خان کی ضمانتیں منظور کی گئی تھیں، جس کے بعد روبکار تاخیر سے جیل کو موصول ہوا، جس کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔

رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد میں جیل کے باہر موجود تھیں، جنہوں نے نعرے لگا کر عظمیٰ اور علیمہ خان کا استقبال کیا، تاہم اس موقع پر پارٹی کا کوئی سینئر رہنما موجود نہیں تھا۔

رہائی کے موقع پر جیل کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، بعد ازاں علیمہ خان اور عظمیٰ خان اسلام آباد روانہ ہوگئیں۔