عالمی اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت تک پاکستان خوشحال اور پْرامن نہیں ہو سکتا، راشد سومرو

73

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) عالمی اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت تک پاکستان خوشحال اور پْرامن نہیں ہو سکتا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے ملک میں عالمی اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت جاری رہے گی، عوام خوشحال اور ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن شہید میں جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنوبی افریقا کے اسکالر مولانا عبداللہ امیجی، علامہ ناصر محمود سومرو، صوبائی رہنما مولانا محمد صالح انڈھڑ، مولانا محمد رمضان پھلپوٹو، قاضی حبیب اللہ، مولانا سلیم اللہ بروہی، مولانا عبدالجبار رند، مفتی عبدالشکور کھوسو، عبدالقادر چنا، مولانا تاج محمد بھٹی، اسد اللہ حیدری، خلیل احمد ڈول، قاری رضوان اللہ چاچڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن میں موجود صوبائی عہدیداران، شوریٰ کے ارکان اور تمام اضلاع اور تعلقوں کے امراء و جنرل سیکرٹریوں کا مشترکہ اجلاس جے یو آئی کے صوبائی دفتر سکھر میں ہو گا، اجلاس میں باب الاسلام کانفرنس کی کامیابی اور سندھ میں بڑھتی ہوئی بے امنی اور دیگر ایجنڈے پر فیصلے کیے جائیں گے۔