ٹھٹھہ: پولیو کے خاتمے کے لیے ریلی نکالی گئی

58

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) پولیو کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیو کے خاتمے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد علی خواجہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سید صفدر علی شاہ میرخانی کی قیادت میں سول اسپتال سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں محکمہ صحت کے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، مختلف محکموں کے افسران، این جی اوز کے نمائندوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر پولیو سے متعلق آگاہی پیغامات درج تھے۔