کوئٹہ (آن لائن)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ صوبے کا چہرہ ہے ، مافیا کو نہیں چھوڑیں گے، کسی کو بھی صفائی اور ٹریفک کے نظام میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا، پبلک پرائیوٹ پاٹنر شپ کے تحت کوئٹہ میں پہلے آئی ٹی پارک کا افتتاح کردیا جس سے شہر کے ایک ہزار نوجوانوں کو روزگار ملے کوئٹہ میں پہلے آئی ٹی پارک کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہریوں کو سہولیت دیم کے لئے جو خواب دیکھے تھے پورے ہورہے ہیں۔ نجی شعبے کے ساتھ ملکر کام کرنے کے صوصلہ افرا نتائج مل رہے ہیں نجی شعبہ کرپشن سے پاک ہے اس لیے ان کے ذمے کام لگا رہے ہیں، ایک ہزار نوجوان کو آئی ٹی پارک سے روز گار ملے گا چیف سیکٹری نے بہترین آئیڈیا متعارف کرایا ایل پی جی کی ٹسٹنگ اب کوئٹہ میں ہوگی پہلے ایران میں ہوتی تھی منصوبے کے دوسرے ِحصے کی تکمیل کے بعد ایل پی جی ٹسٹنگ سے ِحاصل ہونے والی امدنی تفتان پر خرچ ہوگی۔