کراچی (آن لائن) حریت رہنما غلام محمدصفی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارت جموں وکشمیر پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے تمام تر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ہر گز دبایا نہیں جاسکتا کشمیری عوام اپنا حق ارادیت لے کر رہیں گے۔ پریس کانفرنس سے خطااب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار داوں سے واضح ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے ۔ انہوں نے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی سنگین خلاف ورزیوں کے بیچ انتخابی ڈرامہ رچایا یا ہے اور فوجی مشق کو انتخابات کا نام دیا۔ انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر مسلم اکثریتی علاقہ ہے ۔ وہاں کے عوام حق کود ارادیت سے اپنی قسمت کا فیصلہ کریں گے لیکن بھارت اقو ام متحدہ کی قردادوں پر عمل درآمد کرنے سے گریزاں ہے۔