وزیراعظم نے سرکاری افسروں کے غیرملکی دورے روک دیے

45

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری افسروں کے غیرملکی تعلیمی دورے روک دیے ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے 121ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا کا غیرملکی تدریسی دورہ منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مستقبل میں بھی غیرملکی اسٹڈی دورے ترتیب نہ دینے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور نے 121ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاکاغیرملکی دورہ شیڈول کیا تھا۔