سانگھڑ سے دریافت تیل وگیس کے ذخائرسسٹم میں شامل

61

اسلامآباد ( نمائندہ جسارت)سانگھڑ میں دریافت ہونے والے تیل و گیس کے ذخائر کو سسٹم میں شامل کر دیا گیا۔آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان کے مطابق سمبار فارمیشن میں دریافت شدہ بلوچ ٹو کنویں کو سنجھورو بلاک میں پیداوار کیلئے فعال کر دیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ بلوچ ٹو کنویں سے اگست 2024 کو 3920 میٹرتک کھدائی کے بعد تیل اورگیس کیذخائردریافت ہوئے تھے، کنویں سے 350 بیرل یومیہ تیل اور 50 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس کی پیداوار حاصل کی جارہی ہے۔بلوچ ٹو کنویں کی دریافت سے علاقے میں خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔