توشہ خانہ کیس میں عمران کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

72

اسلام آباد(آن لائن) توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔اپیلوں کی سماعت رواں ماہ 29اکتوبرکوہوگی۔جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی،عدالت نے اپیلیں سماعت کیلئے جلد مقرر کرنے کی درخواست منظور کرلی، عدالت کی اپیلیں 29اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضلعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکی تھی۔