حب(نمائندہ جسارت)حب پیر جرار سے مین آر سی ڈی روڈ کی بحالی کے لیے ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی حب کے جنرل منیجر نعیم اختر نے علاقائی معززین کی درخواست پر فوری عمل کرتے ہوئے ہیوی مشینری فراہم کی جس سے مسلسل 4 دنوں کی کاوشوں کے بعد روڈ کو مکمل طور پر عام عوام کے لیے بحال کردیا گیا اور سومار پیر قبرستان کی مکمل صفائی کا کام بھی ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی نے مکمل کروایا جسکی نگرانی ایڈمن افسران پر مشتمل ٹیم نے کی جس میں شیر دل جاموٹ، ارشاد پارس مگسی اور کفایت اللہ شیخ شامل عمل رہے ڈی جی سیمنٹ کمپنی نے علاقے میں وسیع طور پر روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ CSR فنڈز کو بخوبی علاقے کی بھلائی کے لئے استعمال کیا گیا ہے جس کا ثبوت علاقے میں ہر طرح کے فلاحی کاموں کو سر انجام دینا ہے جس میں فری ایمبولینس سروسس، میڈیکل ڈسپنسری، وندر سول اسپتال اور گڈانی سول اسپتال میں دوائوں کی فراہمی اور گڈانی جیل میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام بھی انہیں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ڈی جی سیمنٹ کمپنی نے علاقے میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے عملی طور پر TCF اسکول کا قیام جوکہ ڈی جی سیمنٹ کمپنی کی طرف سے علاقے کے لوگوں کی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔