ایران : زہریلی شراب فروخت کرنے کے الزام میں 4 افراد کو پھانسی

69

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں زہریلی شراب فروخت کرنے کے الزام میں 4 افراد کو پھانسی دیدی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق مجرمان کو ستمبر 2023ء میں آلودہ شراب فروخت کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی جس نے تہران کے مغرب میں صوبے البرز میں 17 افراد کی جان لے لی تھی اور 190 سے زائد افراد کو اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ رواں ماہ کے اوائل میں زہر خورانی کے الزام میں 5افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 4کو سزائے موت سنائی گئی۔یاد رہے کہ ایران میں صرف تسلیم شدہ عیسائی اقلیتوں مثلاً ملک کی آرمینی کمیونٹی کو شراب سازی اور استعمال کرنے کی اجازت ہے ۔