ہانگ کانگ کے چڑیا گھر میں انفیکشن پھیلنے سے 12 بندر ہلاک

73

ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ کے چڑیا گھر میں بیکٹیریل انفیکشن پھیل گیا جس سے بندروں کی ہلاکت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق چڑیا گھر میں بیکٹیریل انفیکشن پھیلنے سے گزشتہ 10 دنوں میں اب تک 12 بندر ہلاک ہوچکے ہیں۔ انفیکشن سے ہلاک ہونے والے آخری بندر کا تعلق ڈی برازا نسل سے ہے جسے دیگر بندروں کی اموات کے بعد 13 اکتوبر سے ہی سب سے لگ رکھا ہوا تھا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس میں کافی تعداد میں بیکٹیریا ئے گئے ،جو ممکنہ طور پر پنجرے کے قریب موجود مٹی کی وجہ سے منتقل ہوئے تھے۔